امریکا نے ایچ ون بی ویزا قوانین میں نئی پابندیوں کے بعد ترمیم کی تجویز پیش کردی

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایچ ون بی ویزا پروگرام کے قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کردی ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اس ویزا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی تجویز کے مطابق موجودہ قرعہ اندازی کے نظام کو ختم کرکے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا جائے گا جس میں زیادہ تنخواہ پانے والے اور ہنر مند غیرملکی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ایچ ون بی ویزا اب صرف امیروں کے لیے رہ گیا؟

پیش کردہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار کی تنخواہ کے درجے پر ویزا کے انتخاب کا انحصار ہوگا۔ سب سے زیادہ تنخواہ والے زمرے (تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار 528 ڈالر سالانہ) میں آنے والے امیدوار کا نام قرعہ اندازی میں 4 مرتبہ شامل ہوگا جبکہ کم ترین درجے میں آنے والے امیدوار کا نام صرف ایک مرتبہ شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کی نئی پالیسی: غیرملکی ہنرمندوں کے لیے ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان پر کیا اثر پڑےگا؟

امیگریشن ماہر نکول گونارا نے کہا کہ یہ تبدیلی امریکا میں عالمی ہنرمند افراد کی آمد کے رجحان کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ نظام بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچائے گا جو زیادہ تنخواہیں ادا کرسکتی ہیں، جبکہ چھوٹی اور ابھرتی ہوئی کمپنیاں، جو نوجوان غیرملکی ہنرمندوں پر انحصار کرتی ہیں، مشکلات کا شکار ہوں گی۔

گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے ایک اور اقدام کے طور پر ہر نئی ایچ-ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کو ترجیح دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی ویزا پالیسی سے بھارتی آئی ٹی انڈسٹری کو بڑا دھچکا، لاگت بڑھنے کا خدشہ

اعداد و شمار کے مطابق ایچ-ون بی ویزا کے تحت منظور شدہ درخواستوں میں بھارتی شہریوں کا حصہ 71 فیصد ہے جس کی وجہ سے بھارتی آئی ٹی کمپنیاں جیسے ٹی سی ایس، انفوسس اور وپرو اس سے براہِ راست متاثر ہوں گی۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نیویارک میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ