ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر بند، دلچسپ ویڈیو وائرل

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمد کے دوران ایسکیلیٹر اچانک رک جانے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر اور خاتونِ اول جب ایسکیلیٹر پر قدم رکھتے ہیں تو وہ رک جاتا ہے، تاہم خاتونِ اول نہایت پُرامن انداز میں سیڑھیاں چڑھتی رہیں۔

ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایسکیلیٹر کو جان بوجھ کر روکا گیا ہو سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ اگر اقوام متحدہ کے اندر کسی نے صدر اور خاتونِ اول کے قدم رکھتے ہی جان بوجھ کر ایسکیلیٹر کو روکنے کی کوشش کی تو اس فرد کو فوراً برطرف اور تفتیش کے دائرہ کار میں لایا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے بعد ازاں صحافیوں کو بتایا کہ تکنیکی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسکیلیٹر رکنے کی اصل وجہ وائٹ ہاؤس کے ایک ویڈیو گرافر کی غیر ارادی حرکت تھی، جس نے اوپر موجود حفاظتی نظام کو متحرک کر دیا۔

دوجارک کے مطابق، ایسکیلیٹر کے اوپری حصے میں نصب حفاظتی نظام اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ کسی شخص یا چیز کے گیئرنگ میں پھنسنے یا کھینچے جانے سے بچاؤ کیا جا سکے۔ ویڈیو گرافر کی حرکت سے یہ حفاظتی نظام فعال ہو گیا، جس کے باعث ایسکیلیٹر رک گیا۔

یہ واقعہ اب عالمی سطح پر موضوع بحث بن چکا ہے اور اقوام متحدہ کے اس بیان کے بعد تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے ہیں کہ یہ کوئی سازش یا جان بوجھ کر کی گئی کاروائی نہیں تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ