دبئی میں مقیم بالی ووڈ کی متنازع شخصیت اور معروف رقاصہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں مکہ مکرمہ کا سفر کیا اور عمرہ ادا کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں راکھی ساونت کو خانہ کعبہ کے گرد چکر لگاتے اور دعائیں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ست بھی عمرہ پر آنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ راکھی ساونت کی نئے سال پر مدینہ منورہ سے جاری ویڈیو وائرل
راکھی ساونت نے ویڈیو میں کہا کہ سلمان بھائی، آپ ایک بار یہاں آ جاؤ۔ میں نے پانچ بار عمرہ کیا ہے، آپ بھی آؤ اور عمرہ کرو، حج کرو۔ سلمان بھائی، میں آپ کے لیے دعا مانگتی ہوں کہ آپ عمرہ کرو۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ میں سب کے لیے دعا مانگتی ہوں۔ میرا دیش اور میرے بھائی بہن اور دوست سلامت رہیں، اور میری ماں کو جنت نصیب ہو۔ راکھی ساونت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین ان کی مذہبی عقیدت کو سراہ رہے ہیں اور ان سے دعاؤں کی درخواست کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت مشہور بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی تھی اور اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا تھا۔ بدقسمتی سے ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد عمرہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو عمرہ پر بھجوا دیا
راکھی ساونت نے نئے سال کے آغاز پر عمرہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ اپنی ویڈیو میں راکھی نے کہا دنیا نیا سال منا رہی ہے اور وہ یہاں زیارت کر رہی ہیں۔ ان کا نیا سال عمرہ سے شروع ہوا ہے۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ 2025 ان کی زندگی کا بہترین سال ہو گا۔ کیونکہ انہوں نے اس سال کی شروعات عمرے سے کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔