ایمیریٹس پر سفر کرنے والے ہوجائیں خبردار، یکم اکتوبر سے مسافروں کے لیے اہم پابندیوں کا اعلان

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟

ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔

تاہم دورانِ پرواز پاور بینک کسی ڈیوائس کو چارج کرنے یا خود چارج کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ پاور بینک پر اس کی گنجائش واضح طور پر درج ہونا لازمی ہے۔

پاور بینک کو صرف سیٹ کے نیچے یا سامنے والی جیب میں رکھا جا سکتا ہے، تاہم اوورہیڈ لاکر میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایمریٹس ایئر لائنز شام کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

ایئرلائن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاور بینک کو چیک اِن بیگیج میں رکھنا پہلے سے ہی ممنوع ہے۔

وجہ کیا ہے؟

ایمریٹس ایئرلائن کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق پاور بینک اگر زیادہ چارج ہوجائے یا خراب ہو جائے تو اس میں ’تھرمل رن اَوے‘ کا عمل شروع ہوسکتا ہے، جو تیز حرارت، آگ لگنے، دھماکے یا زہریلی گیس کے اخراج کا باعث بن سکتا ہے۔

دیگر الیکٹرونک ڈیوائسز کے قواعد

ایئرلائن نے اس سے قبل بھی مسافروں کو یاد دہانی کرائی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ 15 ذاتی برقی آلات لیپ ٹاپ، موبائل فون، ٹیبلیٹس وغیرہ جہاز میں ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ یہ آلات الگ الگ پیک ہونے چاہییں کیونکہ مقررہ تعداد سے زائد یا غلط طریقے سے پیک ہونے کی صورت میں انہیں ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای نے جدید سیکیورٹی خصوصیات کا حامل 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کردیا

اسمارٹ بیگ، ہوور بورڈ اور منی سیگ وے جیسے بیٹری سے چلنے والے آلات بھی جہاز میں ساتھ لے جانے یا چیک اِن کرنے کی اجازت نہیں رکھتے۔

اتحاد ایئرویز کی وضاحت

دوسری جانب اتحاد ایئر ویز نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں واضح کیا کہ بلیو ٹوتھ اسپیکر سمیت زیادہ سے زیادہ 15 برقی آلات کی اجازت ہے، البتہ یہ ڈیوائسز اگر چیک اِن بیگیج میں رکھی جائیں تو انہیں مکمل طور پر بند یعنی پاور آف کیا جانا ضروری ہے۔

ایئرلائن نے مزید کہا کہ اضافی بیٹریاں، پاور بینک اور ای سگریٹ کسی صورت چیک اِن بیگیج میں نہیں رکھے جا سکتے، جبکہ قیمتی یا نازک الیکٹرونک ڈیوائس کیبن بیگ میں رکھنا زیادہ محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی