پاکستان کا افغانستان کو تنہائی سے نکالنے اور دہشتگردی کے خاتمے پر زور

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو بین الاقوامی تنہائی سے نکالنے، انسانی امداد میں اضافہ کرنے اور طالبان حکومت پر اصلاحات کے لیے مؤثر دباؤ ڈالنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقعے پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان 4 دہائیوں سے زائد کی خانہ جنگی کے بعد ایک نسبتاً پُرامن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے تاہم عالمی برادری کی عدم توجہ اور کئی دیگر چیلنجز جیسے پابندیاں، دہشت گردی، منشیات، غربت اور بینکاری نظام کی ناکامی نے افغان عوام کو بدترین حالات سے دوچار کیا ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔

او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کو ممکن بنائے۔

انسانی امداد کو سیاسی معاملات سے الگ رکھا جائے

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری اور ڈونر اداروں کو افغانستان کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے، اور اسے کسی سیاسی شرط سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔

معیشت اور بینکاری نظام کی بحالی ناگزیر

انہوں نے کہا کہ افغان معیشت اور بینکاری نظام کی بحالی ضروری ہے تاکہ علاقائی تجارت، روزگار کے مواقع اور ترقیاتی منصوبے ممکن بن سکیں۔

طالبان کے ساتھ بامقصد مکالمہ ضروری

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ علاقائی و عالمی سطح پر سنجیدہ اور بامقصد مکالمہ ناگزیر ہے تاکہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

پوست کی کاشت کے خاتمے پر کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے

انہوں نے افغانستان میں پوست کی کاشت چھوڑنے والے کسانوں کے لیے متبادل روزگار کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اس سلسلے میں مزید حوصلہ افزائی کی تجویز دی۔

خواتین اور بچیوں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

وزیر خارجہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین اور بچیوں پر عائد تعلیم اور کام سے متعلق تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں کیونکہ یہ اسلامی اصولوں اور مسلم معاشرتی اقدار کے منافی ہیں۔

دہشتگرد تنظیموں پر شدید تحفظات

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک اور مجید بریگیڈ کی موجودگی پر شدید تحفظات رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں پاکستان کے 12 فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

افغان سرزمین کا استعمال بند کرایا جائے

وزیر خارجہ نے افغان عبوری حکام پر زور دیا کہ وہ یقینی اور عملی اقدامات کریں تاکہ ان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

او آئی سی کے لیے تجویز کردہ روڈمیپ

پاکستان نے او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کو تجویز دی کہ ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے جو ماہرین کی مدد سے افغانستان کے لیے ایک عملی روڈمیپ تیار کرے تاکہ اسے تنہائی سے نکالا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔

’افغانستان کا امن، پاکستان کا امن ہے‘

وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں امن و استحکام دیکھنے کی خواہش کسی ملک کو پاکستان سے زیادہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تقدیریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں تاہم طالبان کو ضروری سیاسی عزم دکھانا ہوگا تاکہ ہم ان کی مدد کر سکیں۔

اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ یہ عناصر خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیے:افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، خواتین مصنفین اور ایرانی کتب نمایاں

پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ او آئی سی ماہرین پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے جو افغانستان میں استحکام کے لیے روڈ میپ تیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے اخلاص، باہمی احترام اور سیاسی عزم ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی