اسلام آباد میں کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر، شہزادہ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ بطور معزز مہمان شریک ہوئے، جبکہ دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں شاہِ بحرین اور شہزادہ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بحرین کے قریبی دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ کا قیام طبی تعلیم کے فروغ میں ایک سنگِ میل ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ ادارہ پاکستان میں نرسنگ اور معاون طبی علوم میں ماہر اور باصلاحیت ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرے گا اور نئے معیار قائم کرے گا۔