ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بدھ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا، قومی ٹیم گزشتہ رول کولمبو پہنچی جہاں وہ اپنے تمام میچز سری لنکا کے میدانوں میں کھیلے گی۔

آئی سی سی کے طے کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی بلکہ کولمبو میں اپنے تمام میچز کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر کو بھارت کے شہر گوہاٹی میں ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل

رانی سنگھے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے تربیتی سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے پاکستان دو اہم وارم اپ میچز کھیلے گا، پہلا میچ 25 ستمبر کو سری لنکا اور دوسرا 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے روانگی سے قبل لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کو کسی اضافی دباؤ کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔ ان کے مطابق ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے اور ٹیم سبھی مقابلوں کو یکساں سنجیدگی سے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہماری کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھا آغاز کریں اور پھر اسی رفتار سے ایونٹ میں آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان

فاطمہ نے مزید کہا کہ حالیہ جنوبی افریقہ سیریز میں 300 سے زائد رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش ظاہر کرتی ہے کہ ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان نے یہ میچ 25 رنز سے ہارا، لیکن تیسرے ون ڈے میں کامیابی نے کھلاڑیوں کو اعتماد دیا ہے۔

پاکستان کا ورلڈ کپ شیڈول کچھ اس طرح ہے کہ 2 اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ 5 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے۔ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔ 15 اکتوبر کو انگلینڈ، 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور 24 اکتوبر کو آخری گروپ میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟