پاکستان کرکٹ انتظامیہ، ٹیم کپتان کی سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے سے والد کے انتقال پر تعزیت

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم حکام اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکن اسپنر دنیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا  کپ: افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر کے والد انتقال کر گئے

سلمان علی آغا کے ہمراہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ مینیجر سمیر احمد سید، پی سی بی کے مشیر سلمان نصیر اور ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کی وفات کی افسوسناک خبر سری لنکا کے افغانستان کے خلاف گروپ بی میچ میں 6 وکٹوں سے جیت کے فوراً بعد موصول ہوئی تھی۔ ان کے والد سورنگا ویلالاگے ، کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا، جبکہ دونیت قومی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

مزید پڑھیے: ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش نے حیران کن طور پر سری لنکا کو شکست دے دی

دریں اثنا دنیتھ ویلالاگے نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان اور ان کے خاندان کے ساتھ اس کٹھن وقت میں کھڑے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اور میرے خاندان کے ساتھ میرے والد کے انتقال کے بعد اس زندگی کے سب سے دردناک وقت میں ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ والد کے بغیر ایک خلا رہ گیا ہے مگر محبت، حوصلہ اور حمایت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

انہوں نے سری لنکن عوام کی غیر متزلزل حمایت اور دعاؤں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات، میں سری لنکا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی دعائیں، پیغامات اور بے لوث حمایت نے مجھے یہ احساس دلایا کہ میں کبھی اکیلا نہیں ہوں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں

دنیتھ ویلالاگے نے اپنے والد کے خواب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا خواب تھا کہ میں اس سفر کو جاری رکھوں اور میں آپ سب کی سپورٹ سے پوری کوشش کروں گا کہ والد کی خواہش پوری ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ