وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم نے آسٹریا کے چانسلر سے گفتگو کے دوران 80 کی دہائی میں اپنے دورہ آسٹریا کا ذکر کیا اور اس دور کی یادیں تازہ کیں، ملاقات کے دوران جرمن زبان میں بھی خوشگوار تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی نیو یارک میں اسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر اور کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقات میں جرمن اور عربی زبان میں خوشگوار گفتگو pic.twitter.com/2AXmA3l3Ef
— WE News (@WENewsPk) September 24, 2025
یہ بھی پڑھیں: نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
کویتی ولی عہد سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کی دیرینہ دوستی اور شراکت داری کو اجاگر کیا اور اسے دائمی و لازوال قرار دیا۔ اس موقع پر عربی زبان میں بھی بات چیت ہوئی جس نے ملاقات کے دوستانہ ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔