قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کرلی

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ریفرنس لانے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں شازیہ ثوبیہ سومرو نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔

تحریک منظور ہونے کے بعد ریفرنس کی تیاری کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ اور صلاح الدین شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف پارلیمانی کمیٹی کے اراکین میں رد و بدل کر سکیں گے، کمیٹی چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف بھی مِس کنڈکٹ کے تحت ریفرنس کا مسودہ تیار کرے گی۔

اجلاس میں جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے خلاف رکن پی ٹی آئی وجیہہ قمر کی پیش کردہ مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp