بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں پولیس نے جمعرات کو 75 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش پچھلے 20 سالوں سے فریزر میں محفوظ رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 بچوں کو قتل کرکے لاشیں برسوں تک سوٹ کیس میں چھپانے والی ماں پر جرم ثابت

پولیس کے مطابق تفتیش کاروں نے منگل کو ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی صوبے میں رہائش پذیر خاتون کییکو موری کے گھر میں ایک ڈیپ فریزر کے اندر ایک بالغ خاتون کی لاش دریافت کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق موری نے لاش کی شناخت اپنی بیٹی مکی کو کے طور پر کی جو سنہ 1975 میں پیدا ہوئی تھی اور اب 50 سال سال کی ہوتی۔

ترجمان نے بتایا کہ لاش کی سڑن بڑھ رہی تھی اور موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

موری ایک رشتہ دار کے ہمراہ منگل کو خود پولیس کے پاس گئی اور بتایا کہ وہ لاش کو فریزر میں رکھتی رہی ہے۔

مزید پڑھیے: تیسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش کہاں سے ملی؟

جب پولیس نے موری کے ساتھ گھر کا معائنہ کیا تو لاش فریزر کے اندر منہ کے بل گھٹنوں کے بل پڑی ہوئی تھی۔

موری کو لاش کو اس طرح فریزر میں رکھ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موری نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ گھر میں بدبو پھیل رہی تھی۔

موری کی کئی اولادیں ہیں تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ان بچوں نے اپی ماں کے حوالے سے کیا بیان دیا۔

مزید پڑھیں: چینی جوڑے کو باکس میں ملنے والی پاکستانی لڑکی نے سوشل میڈیا مداح سے شادی کیوں کی؟

ترجمان کے مطابق موری اپنے شوہر کی اسی ماہ موت کے بعد اکیلی رہ رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ