وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سے انٹرنیشنل پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹوئنکل سہیل اور سائبل سہیل نے ملاقات کی۔
وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سے انٹرنیشنل پاور لفٹنگ اینڈ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹوینکل سُہیل اور سائبل سُہیل کی ملاقات۔
سہیل سسٹرز نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے مقابلے میں مختلف کیٹیگریز میں 15 گولڈ میڈل اپنے نام کئے pic.twitter.com/NSAPETswcx
— Team Kheeal Das Kohistani (@Team_KheealDas) September 25, 2025
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سہیل سسٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ اس کامیابی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا اعزاز، ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ ٹوینکل سہیل اور سائبل سہیل کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی بیٹیاں کسی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔

کھئیل داس کوہستانی نے سہیل سسٹرز کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اپنے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ آئندہ بھی ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں۔