پرینیتی چوپڑا کی سیاستدان منگیتر کے ساتھ ویڈیو وائرل

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی (آپ) سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی رگھو چڈھا کے ساتھ منگنی کی تو تقریب کے دوران ایک گانے پر ان کی لپسنگ اور انداز سوشل ٹائم لائنز پر وائرل رہے۔

انڈین اور پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی جوڑے کا خصوصی تذکرہ رہا۔

پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی رگھو چڈا رواں برس کے شروع میں پہلی مرتبہ اکٹھے دیکھتے گئے تھے تاہم دونوں نے اپنے تعلق کے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی تھی۔

اسی دوران یہ اطلاع سامنے آئی کہ اداکارہ اور ان کے سیاستدان دوست 13 مئی کو منگنی کر رہے ہیں، اس پر بھی دونوں جانب سے خاموشی ہی کو ترجیح دی گئی۔

پیر کی صبح پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام اور ان کے منگیتر نے ٹوئٹر پر اپنی منگنی کی باقاعدہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

باقاعدہ منگنی ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی تصاویر انسٹاگرام کے 40.7 ملین فالوورز سے شیئر کی تو لکھا کہ ’وہ سب جس کی دعا کی۔ میں نے ہاں کہہ دی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں ہونے والی منگنی کی تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور رگھو چڈا کے اہلخانہ، دوست اور قریبی افراد شریک ہوئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان باقاعدہ تعلقات استوار ہونے سے قبل ہی دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق دونوں لندن سے زیرتعلیم اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

’جب پرینیتی لندن میں پڑھ رہی تھیں اس وقت جوڑے کی ملاقات ہوئی تھی۔‘

جوڑے کی منگنی کی تقریب میں دلی کے وزیراعلی ارویند کجریوان، پنجاب کے وزیراعلی بھگوت مان، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور شیوسینا کے لیڈر ادیتیا ٹھاکر شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘