پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے 2025 کو پاکستان کے لیے کامیابیوں سے بھرپور سال قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال، الحمد للہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔ اللہ اکبر‘۔
بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ
ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025
یہ ٹوئٹ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ شیئر کیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں متعدد اہم سفارتی اور دفاعی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک جانب ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت کو بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تو دوسری طرف سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے خطے میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
اسی دوران نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو پاک امریکا تعلقات میں “اہم موڑ” قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق خواجہ آصف کا یہ بیان اس تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت مشترکہ طور پر عالمی سطح پر ملک کے مفادات کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔