وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سابق وزیر صوبہ پنجاب مریم نواز نے کل قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت کے ساتھ لڑا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب اور سیلاب متاثرین کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی، بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، مریم نواز
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کرسکتے، وہ غیر ضروری زبان درازی بھی نہ کریں اور جو لوگ کام کر رہے ہیں، انہیں اپنے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے۔
ان کے مطابق مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں، جبکہ مخالفین ان کے فلاحی اقدامات پر پوائنٹ اسکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ پنجاب کا تحفظ کرنا جانتی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے بہت سے دیگر معاملات موجود ہیں، اس لیے سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کر دی جائیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے۔
’جن کی اپنی کارکردگی بتانے کے قابل نہیں، وہ دوسروں کے اچھے کام میں کیڑے تلاش کرتے ہیں۔‘














