وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
Petroleum Products Prices
from 16 May to 31 May’23:Reductions per litre:
High Speed Diesel—Rs 30
Petrol—Rs 12
Kerosene Oil—Rs 12
Light Diesel Oil—Rs 12New Prices per litre:
Petrol—Rs 270
HighSpeed Diesel—Rs 258
KeroseneOil—Rs 164.07
Light Diesel Oil—Rs 152.68AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 15, 2023
انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 ،12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے، لائٹ ڈیزل 152.68، مٹی کا تیل 164.07 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ امید ہے اب دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔ ٹرانسپورٹرز سے بھی ہماری گزارش ہو گی کہ اب کرائے کم کیے جائیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔