سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 91 ہزار 300 سے زیادہ افراد اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ اندراج 16 اگست تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع
وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع ہو رہی ہیں، تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا اندراج فوری طور پر روک دیا جائے گا۔
سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج دونوں دستیاب ہیں، درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔
حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زیادہ افراد نے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرائی تھیں۔












