’انڈیا کو اور کتنا رلاؤ گے؟‘، محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی جہاز گراتے ویڈیو پوسٹ کردی

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود ایک بار پھر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر دی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو کو گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ اس انداز پر پہلے بھی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں، تاہم چیئرمین پی سی بی نے ایک بار پھر ویڈیو شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

محسن نقوی کی اس پوسٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین اسے تفریح کا حصہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی حلقوں کی جانب سے ایک اعلیٰ عہدے پر فائز شخصیت کی جانب سے اس طرح کی پوسٹ کو نامناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بس کر دیں سر، اب انڈیا والوں کو مزید کتنا رلائیں گے۔

عثمان خان نے لکھا کہ اگلے میچ میں سب پاکستانی شائقین کاغذ کے جہاز بنا کر لے جائیں اصل شغل تو تب لگنا ہے۔

زونیہ نامی صارف نے محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص جو کہ وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز ہے، مگر پھر بھی ایسی فضول چیزیں پوسٹ کرنے میں مصروف ہے۔

محمد حسنین نے سوال اٹھایا کہ آپ کی بحیثیت چیئرمین کارکردگی کیا ہے ؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد اور پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد جشن کا انوکھا انداز اپنایا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں وکٹ لینے کے بعد میدان میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے اور ایسا اسٹائل اپنایا جیسے جہاز اڑ رہا ہو۔

میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔

اس کے علاوہ بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد بیٹ کو بندوق کی مانند تھام کر فائرنگ کے انداز میں جشن منایا، جس نے شائقین کو حیران اور پرجوش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

نیپال کی کرکٹ ٹیم کا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو

ویڈیو

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست بند گلی میں؟

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مدھم ہوتی ریڈیو کی آواز

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ