محسن نقوی کا سکندر سلطان راجہ کو خط، ملاقات کی خواہش کا اظہار

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے صوبے میں امن امان کی صورتحال کا مختصر تذکرہ کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ کے لیے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے خط میں کہا کہ چند روز سے پنجاب میں امن و امان کی صورت حال کشیدہ ہے اور کچھ شر پسندوں نے احتجاج کے نام پر سرکاری عمارتوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ شر پسند عناصر کی جانب سے خون خرابے اور تشدد کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان لوگوں نے سرکاری اور نجی املاک پر حملہ کرکے انہیں آگ بھی لگائی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ شر پسند عناصر کے حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد افسران اور جوان زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت صوبے کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

خط میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف الیکشن کمیشنر سے جلد ملاقات کرکے انہیں صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر اور اس حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات پر  بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ وہ اپنی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملاقات کا وقت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp