ٹرمپ کے کوٹ پر ’لڑاکا طیارے کی پن‘، کیا اس میں بھارت کے لیے کوئی پیغام ہے؟

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

بعض صارفین اس پن کو پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھتے ہوئے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ ایک علامتی اشارہ ہے، جسے وہ پاکستان کی عسکری کامیابی اور بھارت پر بالادستی کے ’اعتراف‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ایک بات جو کل ٹرمپ نے انڈیا کو ٹرول کرنے کے لیے کی اس پر زیادہ بات نہی ہو رہی وہ اپنے کوٹ کے کالر پر امریکی جھنڈے کے علاوہ ایف 16جنگی جہاز کا ایک چھوٹا ماڈل بھی لگایا ہوا تھا۔

کامی نامی صارف نے لکھا کہ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران بھی مودی کو ٹرول کر دیا، جہاز والا پن کوٹ پر سجا کر دنیا کو پیغام دے دیا۔

ندیم فاروق پراچہ نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو پن لگائی ہے جو جیٹ ہے۔

ایک بھارتی سوال نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ کے کوٹ پر واقعی ایک لڑاکا طیارے (فائٹر جیٹ) کی پن لگی ہوئی ہے؟ مگر کیوں؟

فیصل عباسی نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ فائٹر جیٹ بیج کیوں پہنا تھا؟ کیا اس میں بھارت کے لیے کوئی پیغام ہے؟

ایک صارف نے کہا کہ کیا واقعی ٹرمپ نے فائٹر جیٹ والے پن کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی ہے؟ یہ بندہ بھارت کو ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے موقع پر اپنے کوٹ پر سونے سے بنی ایف-22 ریپٹر لڑاکا طیارے کی پن لگائی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

نیپال کی کرکٹ ٹیم کا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو

ویڈیو

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست بند گلی میں؟

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مدھم ہوتی ریڈیو کی آواز

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ