پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق ’دروزبا۔VIII‘ اختتامی مرحلے میں داخل

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان مشترکہ مشق’دروزبا۔VIII‘ 15 سے 27 ستمبر تک انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے، جبکہ روسی سینئر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی آپریشنز میں ڈرون وار فیئر، شہری علاقوں میں لڑائی، اور بارودی سرنگوں و دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے تدارک جیسے پہلوؤں پر مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کو جدید حربی مہارتوں میں نکھار فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان اور روس کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟