پی ٹی آئی جلسہ، کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی

جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج بنایا گیا ہے، کارکنوں کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پشاور آمد

عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین پشاور پہنچ گئے ہیں اور جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔ مرکزی رہنما اور قانون دان سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز سہ پہر جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی رات گئے جلسہ گاہ پہنچے اور تیاریوں کا معائنہ کیا۔

5 لاکھ لوگ شرکت کریں گے‘

جلسہ گاہ میں وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا اور اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عمران خان کی کال پر ہو رہا ہے اور خان کی کال پر پورا پاکستان نکلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے اسی مقام پر جلسہ کیا تھا جو بہت بڑا تھا، اور 27 تاریخ کا جلسہ بھی اسی طرح تاریخی ثابت ہوگا۔ پورے ملک سے کارکنان اس میں شرکت کریں گے اور قائدین آئندہ کے لیے لائحہ عمل اور عمران خان کا پیغام پیش کریں گے۔

سرکاری سطح پر انتظامات

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکل درپیش نہیں ہے۔ سرکاری مشینری اور گاڑیاں جلسہ گاہ کی صفائی کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ ٹی ایم اے کے اہلکار بھی سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟

اس حوالے سے مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ دیگر انتظامات پارٹی خود کر رہی ہے۔ ان کے مطابق جلسہ پارٹی کے اخراجات پر منعقد ہو رہا ہے اور کارکنان چندہ جمع کر کے اس میں شریک ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟