اوکلاہوما کے کوکسن سے تعلق رکھنے والے رینی میڈیسن اور ان کے خاندان نے آرکنساس کے کرئٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں اپنے بھتیجے کی سالگرہ منانے کے دوران 2.79 قیراط کا بھورا ہیرا دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں:زمین کی سطح پر پڑا قیمتی ہیرا امریکی خاتون کی زندگی بدل گیا
خاندان نے ڈالر اسٹور سے خریدے گئے بیچ ڈگنگ کٹ اور ریت چھاننے کے آلات کے ساتھ پروسپیکٹر ٹریل ہیڈ کے قریب ریت چھاننی شروع کی۔ چند بالٹیاں ریت چھاننے کے بعد ایک چمکتی ہوئی لمبی شے نظر آئی، ابتدا میں اس کے ہیرا ہونے کا یقین نہیں تھا۔
پارک کے ڈائمنڈ ڈسکوری سینٹر کے ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ واقعی 2.79 قیراط کا بھورا ہیرہ ہے۔ پارک کی نمائندہ ایما او نیل کے مطابق، پارک میں بھورے ہیرے ’پلاسٹک ڈیفارمیشن‘ کے عمل سے بنتے ہیں، جو ہیرے میں سرخ اور سبز روشنی کی عکاسی کر کے اسے بھورا دکھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘
میڈیسن نے اپنے اس ہیرے کا نام اپنے بھتیجے کے اعزاز میں ’ولیم ڈائمنڈ‘ رکھا۔ پارک کے مطابق، یہ ہیرہ اس سال اب تک پارک میں پایا جانے والا تیسرا سب سے بڑا قیمتی پتھر ہے۔