بنگلہ دیشی شائقین ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی شائقین کرکٹ نے کہا کہ ہم ہار گئے لیکن ہمارا بھائی جیت گیا، انڈیا اور پاکستان میں اچھا میچ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، 28 ستمبر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ ہم جیتے یا ہاکستان، ایک ہی بات ہے، پاکستان بنگلہ دیش بھائی بھائی۔
ایک دوسرے مداح نے کہا کہ پاکستان جیت گیا کوئی بات نہیں، فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں پاکستان بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا تھا، اتوار کے روز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔
ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکتی، پاکستان 11 رنز سے جیت گیا۔