ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: سلمان علی آغا

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

سلمان علی آغا نے کہا کہ فائنل کے لیے پلینگ الیون کا فیصلہ پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر ہوگا، چاہے فاسٹ باؤلرز کو کھلائیں یا اسپنرز کو، فیصلہ صورتحال کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں آزادی حاصل ہے لیکن کسی کی توہین یا ملک کے وقار کے خلاف کوئی عمل برداشت نہیں ہوگا۔

ہینڈ شیک سے متعلق سوال پر کپتان نے واضح کیا کہ وہ 2007 سے پروفیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آج تک کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ ٹیمیں ہاتھ نہ ملائیں۔ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کے باہر کیا ہورہا ہے وہ ہمارے کنٹرول میں نہیں، چاہے میڈیا ہو یا کوئی اور، ہم صرف وہی کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمارے بس میں ہے۔ باہر کوئی کچھ بھی بولے، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمارا مقصد صرف ایشیا کپ جیتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری

بطور بیٹر سب کی ذمہ داری ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہوسکتا ہے ہم نے اپنا بہترین کھیل فائنل کے لیے بچا رکھا ہو، کل سب دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنی گیم پلان کے مطابق 40 اوورز تک کھیل گئے تو پاکستان کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے، انشاللہ کل پاکستان کو جیتتے ہوئے دیکھیں گے۔

ٹاس سے متعلق سوال پر کہا کہ اب تک کسی میچ میں ٹاس فیصلہ کن ثابت نہیں ہوا، کل بھی صورتحال یہی ہوگی۔ روایتی فوٹوشوٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا پروٹوکول فالو کریں گے، اگر مخالف ٹیم آئے تو خوشی سے، نہ آئے تو بھی ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صائم ایوب کے بارے میں سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اگلے 10 سال پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں، اس طرح کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔ ان کی فیلڈنگ اور باؤلنگ سب نے دیکھی، بیٹنگ میں اب تک نہیں چمک سکے لیکن امید ہے فائنل میں کردار ضرور ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ