برطانیہ کے جو اسٹریٹن گلوسٹرشائر کے ایک جوڑے کو ہمیشہ ’ٹوسٹ ریک‘ ہی تحفے میں ملا، جوڑے نے اب 40 سال بعد کبھی نہ استعمال ہونے والے ’ٹوسٹ ریک‘ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 40 سال تک اس عمر رسیدہ جوڑے کو’ٹوسٹ ریک‘ ہی تحفے میں ملتے رہے، لیکن 40 سال میں کبھی بھی ایک بار بھی ان ’ٹوسٹ ریکس‘ کو استعمال نہیں کیا، ان کا کہنا ہے کہ ان ریکس میں کھانا ٹھنڈا ہو جاتا ہے اس لیے کبھی انہیں استعمال نہیں کیا۔ اس لیے اب وہ انہیں نیلامی کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں۔
69 سالہ جوڈی اسمتھ اور ان کے 73 سالہ شوہر سام نے سنہ 1981 میں ناشتہ رکھنے کے لیے ایک ’ریک‘ خریدا تھا جسے دیوار پر ٹانگ تو دیا تھا لیکن اسے کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں ’ٹوسٹ ریکس‘ ہی تحفے میں ملتے رہے۔ اس وقت ان کے پاس درجنوں’ ٹوسٹ ریکس‘ پڑے ہوئے ہیں۔
جو اسٹریٹن گلوسٹرشائر کی رہائشی جوڈی کا کہنا ہے کہ: ’1981 میں یہ وہ زمانہ تھا جب وہ نئی نئی اپنے پہلے گھر میں منتقل ہوئیں تو اس نے اپنے کچن کی تزئین و آرائش کے لیے پہلا ’ٹوسٹ ریک‘ خریدا اور اسے دیوار پر لگا دیا لیکن کبھی استعمال تک نہیں کیا۔
یہاں اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی کبھی کوئی خاص موقع یا پارٹی ہوتی تو اس کا شوہر اور دیگر عزیز و اقارب انہیں تحفے میں ’ٹوسٹ ریک‘ ہی دیتے رہے۔
جوڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’کرسمس ڈے‘ ہو یا ان کی سالگرہ اس پر اسے اپنے عزیز و اقارب نے ’ٹوسٹ ریک‘ ہی تحفہ دیا حتیٰ کہ جب ان کی شادی کی پہلی سالگرہ ہوئی تو ان کے شوہر’سام‘ نے انہیں 10 مختلف قسم کے ’ٹوسٹ ریکس‘ کا ہی تحفہ پیش کیا، جو میں نے زندگی میں ایک بار بھی استعمال نہیں کیے۔
جوڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ: ’میں 20 سال سے دیوار پر ٹنگے ان ریکس کی صفائی کر کر کے تنگ آ گئی ہوں۔‘ میں نے ان کو کبھی استعمال تو نہیں کیا لیکن میں انہیں گرد و غبار ہی کھلاتی رہی ہوں۔
جوڈی کا مزید کہنا ہےکہ وہ اب یہ گھر فروخت کر رہے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ یہ خوبصورت ’ٹوسٹ ریکس‘ کسی کے کام آئیں لہٰذا اس نے اور اس کے شوہر نے یہ ’ریکس‘ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔