پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، شائقین کرکٹ دبئی کرکے اسٹیڈیم پہنچنا شروع، ٹیمیں بھی پہنچ گئیں

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شائقین کے مطابق یہ فیصلہ میچ کے آغاز ہی میں دلچسپ صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ فائنل میچ میں پاکستان نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان شاندار بیٹنگ کے بعد 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 38 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ فخر زمان 46 رنز، صائم ایوب 14 جبکہ محمد حارث کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ لوٹ گئے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 8 اور حسین طلعت نے ایک رنز بنا کر وکٹ گنوائی۔ محمد نواز اور شاہین آفریدی کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں شامل کھلاڑی ہیں: صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، کپتان سلمان آغا، حسین طلعت، وکٹ کیپر محمد حریس، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، فہیم اشرف، حارث رؤف اور ابرار احمد۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کے پاس ہے، جبکہ اسکواڈ میں شامل ہیں: ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریا کمار یادو، تیلاک ورما، وکٹ کیپر سنجو سیمسن، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ورن چکرورتی اور جسپریت بمراہ۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی انجری کے باعث ان کی جگہ رنکو سنگھ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ رنکو سنگھ ایک جارحانہ مڈل آرڈر بیٹر ہیں اور اپنے فنشنگ اسٹائل کے لیے آئی پی ایل میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔

ایشیا کپ کا یہ معرکہ روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلے کی صورت میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے لیے شائقین کرکٹ بے صبری سے منتظر ہیں۔


پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں آج آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ 1984 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اس ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی 28 ہزار نشستوں کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور اسٹیڈیم ‘ہاﺅس فل’ ہو گیا ہے۔

حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ٹکرائیں اور دونوں بار بھارت نے باآسانی کامیابی حاصل کی مگر کرکٹ سے زیادہ بحث کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے، سخت جملوں اور اشتعال انگیز اشاروں پر رہی۔ اس کشیدگی کی جڑ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور فوجی تنازعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری

بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو کے مطابق بھارت کی یکطرفہ کامیابیوں کے بعد یہ مقابلہ اب روایتی حریفوں کا نہیں رہا مگر اس بات کا فیصلہ آج دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے لیے یہ ٹائٹل حالیہ مایوس کن کارکردگی کو فتح میں تبدیل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کو اب تک 15 ٹی20 میچز میں سے 12 میچز میں ناکامی کا سامنا ہوچکا ہے۔ پاکستان نے اب تک صرف 2 بار ایشیا کپ جیتا ہے جب کہ بھارت 8 اور سری لنکا 6 بار چیمپئن بن چکے ہیں۔

اس بار سلمان آغا کی قیادت میں پاکستان نے سست آغاز کے باوجود بنگلہ دیش کے خلاف مشکلات کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ اگر بھارت کو اسی فیصلہ کن مقابلے میں ہرا دیا تو یہ کامیابی پاکستانی کرکٹ کے گرد چھائی مایوسی کو ختم کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: انڈیا کیخلاف پاکستان کو کیسے کھیلنا چاہیے؟ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو ہدایات دے دیں

ممکنہ پاکستانی ٹیم

صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔

ممکنہ بھارتی ٹیم

ابھشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلا ک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا/ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی۔

یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جسے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کے ساتھ ساتھ  پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا میں کروڑوں لوگ ٹی وی اور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھ سکیں گے۔

پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟

ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے

5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں

ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی

بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب سے اہم ہوگا۔ ابھشیک نے اس ٹورنامنٹ میں شاہین کے پہلے اوورز میں کھل کر رنز بنائے ہیں اور دونوں مقابلوں میں انہیں چوکے چھکوں سے نشانہ بنایا۔

ابھشیک اس وقت ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ شاہین وکٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہین ماضی میں روہت شرما اور کے ایل راہل جیسے بڑے اوپنرز کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرچکے ہیں۔

سوریا کمار یادو بمقابلہ حارث رؤف

پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر برتری حاصل کی ہے۔ سپر4 میچ میں بھی یادو زیادہ نہ چل سکے۔ حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 اہم وکٹیں لیں۔ اگر سوریا اس بار رؤف کا دباؤ برداشت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بھارت کو مضبوط پوزیشن میں لے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟

فخر زمان بمقابلہ جسپریت بمراہ

پاکستانی جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور بھارتی اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی ٹکر بھی دلچسپ رہے گی۔ بمراہ آج تک بین الاقوامی کرکٹ میں فخر کو آؤٹ نہیں کر سکے لیکن فخر نے بھی ان کے خلاف رنز بنانے میں زیادہ کامیابی نہیں پائی۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یادیں اب بھی تازہ ہیں اور یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔

ورون چکرورتی بمقابلہ صاحبزادہ فرحان

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ان کا سامنا بھارتی اسپنر ورون چکرورتی سے ہوگا جو پچھلے میچ میں وکٹ نہیں لے سکے لیکن رنز روکنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھنے میں مشکلات کا شکار دکھائی دیے لہٰذا یہ معرکہ بھارتی باولنگ حکمتِ عملی کے لیے نہایت اہم ہوگا۔

شبمن گل بمقابلہ صائم ایوب

پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب نے بیٹنگ میں خاص کارکردگی نہیں دکھائی مگر بولنگ میں ابتدائی وکٹیں لے کر ٹیم کو سہارا دیا ہے۔ شبمن گل ایک میچ میں ان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تھے لیکن اگلے مقابلے میں بھرپور جواب دیا۔ پاور پلے اوورز میں یہ ٹکراؤ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ہاردک پانڈیا اور ابھشیک شرما کو سری لنکا کے خلاف میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بمراہ اور شیوم دوبے بھی واپسی کریں گے۔ پاکستان نے حسن نواز کو دوبارہ شامل کرنے پر غور کیا مگر امکان ہے کہ وہ سپر4 والی کامیاب کمبی نیشن ہی برقرار رکھے گا۔

پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟

ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے

5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں

ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی

بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب سے اہم ہوگا۔ ابھشیک نے اس ٹورنامنٹ میں شاہین کے پہلے اوورز میں کھل کر رنز بنائے ہیں اور دونوں مقابلوں میں انہیں چوکے چھکوں سے نشانہ بنایا۔

ابھشیک اس وقت ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ شاہین وکٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہین ماضی میں روہت شرما اور کے ایل راہل جیسے بڑے اوپنرز کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرچکے ہیں۔

سوریا کمار یادو بمقابلہ حارث رؤف

پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر برتری حاصل کی ہے۔ سپر4 میچ میں بھی یادو زیادہ نہ چل سکے۔ حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 اہم وکٹیں لیں۔ اگر سوریا اس بار رؤف کا دباؤ برداشت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بھارت کو مضبوط پوزیشن میں لے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟

فخر زمان بمقابلہ جسپریت بمراہ

پاکستانی جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور بھارتی اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی ٹکر بھی دلچسپ رہے گی۔ بمراہ آج تک بین الاقوامی کرکٹ میں فخر کو آؤٹ نہیں کر سکے لیکن فخر نے بھی ان کے خلاف رنز بنانے میں زیادہ کامیابی نہیں پائی۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یادیں اب بھی تازہ ہیں اور یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔

ورون چکرورتی بمقابلہ صاحبزادہ فرحان

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ان کا سامنا بھارتی اسپنر ورون چکرورتی سے ہوگا جو پچھلے میچ میں وکٹ نہیں لے سکے لیکن رنز روکنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھنے میں مشکلات کا شکار دکھائی دیے لہٰذا یہ معرکہ بھارتی باولنگ حکمتِ عملی کے لیے نہایت اہم ہوگا۔

شبمن گل بمقابلہ صائم ایوب

پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب نے بیٹنگ میں خاص کارکردگی نہیں دکھائی مگر بولنگ میں ابتدائی وکٹیں لے کر ٹیم کو سہارا دیا ہے۔ شبمن گل ایک میچ میں ان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تھے لیکن اگلے مقابلے میں بھرپور جواب دیا۔ پاور پلے اوورز میں یہ ٹکراؤ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ہاردک پانڈیا اور ابھشیک شرما کو سری لنکا کے خلاف میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بمراہ اور شیوم دوبے بھی واپسی کریں گے۔ پاکستان نے حسن نواز کو دوبارہ شامل کرنے پر غور کیا مگر امکان ہے کہ وہ سپر4 والی کامیاب کمبی نیشن ہی برقرار رکھے گا۔

 پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، انگلینڈ کے سابق کرکٹ اسٹار کا بھارت کو انتباہ

سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟

مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت کو 180 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پنیسر نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔ ان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں، فائنل میں وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ بھارت نے اب تک شاندار کارکردگی دکھائی ہے لیکن انہیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے 2 مقابلوں میں بھارت نے باآسانی پاکستان کو شکست دی ہے اور کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم کو مضبوط فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے؛ پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

تاہم پنیسر کا ماننا ہے کہ اگر بھارت نے خوداعتمادی کو غرور میں بدلنے دیا تو پاکستان اپ سیٹ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے جتنا مضبوط نہیں رہا، لیکن کسی بھی دن وہ بھارت کو ہرا سکتا ہے۔ بھارت کو اپنی کارکردگی پر غرور نہیں کرنا چاہیے۔

جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ایشیا کپ 2025 اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور کرکٹ کے شائقین 28 ستمبر 2025 کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائنل کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک انڈیا ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے اردو میں کیا ہدایات جاری کردیں؟

اس تاریخی میچ کے ساتھ نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی بڑھ گئی ہے بلکہ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم

ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، جو ٹورنامنٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور تجارتی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔

رنر اپ کے لیے مالی انعام

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بھی اہم انعام ملے گا: 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر)۔ اس سے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں ان کی محنت اور کارکردگی کے عوض مالی طور پر تسلی دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: بھارتی کپتان کا فوٹو شوٹ میں شرکت سے انکار پر سلمان آغا کا محتاط ردعمل

انفرادی اعزازات

ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو بھی نوازا جائے گا۔ ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے، جو شائقین کے لیے دلچسپی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

براڈکاسٹنگ اور عالمی ناظرین

دنیا بھر کے شائقین اس فائنل کو براہِ راست مختلف کھیلوں کے چینلز اور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھ سکیں گے۔

اس سے ایشیا کپ کی عالمی سطح پر مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے اور شائقین کو نہ صرف کرکٹ کے سنسنی خیز لمحات دیکھنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ انعامی رقم کے سبب کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے بھی کافی حوصلہ افزائی موجود ہے۔

پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے رویے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دائر کردہ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ستمبر کے میچ کے اختتام پر ارشدیپ سنگھ نے انتہائی نامناسب اشارے کیے جو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ

شکایت کے مطابق ارشدیپ نے شائقین کرکٹ کی جانب فحش اشارے کیے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سیاسی بیان دیا تھا جو کھیل کی روح اور دیانت داری کے منافی ہے۔

شکایت کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

بھارتی کپتان کا فوٹو شوٹ میں شرکت سے انکار پر سلمان آغا کا محتاط ردعمل

ایشیا کپ 2025 کے بڑے فائنل سے قبل ایک عجیب صورتحال سامنے آئی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے روایتی فوٹوشوٹ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل : سندھ کے 6 شہروں میں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ

اس پر جب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے پریس کانفرنس میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوریا کمار کا ذاتی فیصلہ ہے، اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

پاکستانی کپتان کا عزم

سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت فائنل میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے اور جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہی جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک پاکستان کو دو بار ہرایا ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ فائنل میں گرین شرٹس بہترین کھیل پیش کریں گے۔

دباؤ کی حقیقت

سلمان نے اعتراف کیا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے زیادہ غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی۔ تاہم ان کے بقول اگر ٹیم اپنی حکمت عملی پر پورے 40 اوورز عمل کرے تو کسی بھی حریف کو شکست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے

ٹاس کی اہمیت پر رائے

کپتان سلمان نے کہا کہ ٹاس کھیل کا آغاز ضرور ہے لیکن اس پر زیادہ انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اصل فرق کارکردگی اور حکمت عملی سے پڑے گا۔

ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور شائقین اس سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔

پاک انڈیا ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے اردو میں کیا ہدایات جاری کردیں؟

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دبئی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کی سہولت کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

پولیس کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے کارآمد ہوگا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے بعد دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے

انتظامیہ نے آتش گیر مواد، اسلحہ، لیزر پوائنٹرز، آتش بازی کا سامان، ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی اشیا اسٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح سیاسی بینرز یا غیر منظور شدہ پلے کارڈ بھی داخل نہیں کیے جائیں گے۔ پولیس نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں تاکہ فائنل ایک محفوظ اور پُررونق ماحول میں منعقد ہو سکے۔

ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تاریخی ٹاکرے کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی 28 ہزار نشستوں کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور اسٹیڈیم ‘ہاﺅس فل’ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری

ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے مقابلوں نے پہلے ہی بڑے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا، 14 ستمبر کے گروپ میچ میں 20 ہزار اور 21 ستمبر کے سپر فور میچ میں 17 ہزار تماشائی موجود تھے۔ تاہم فائنل کے لیے بے مثال مانگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

پاکستان نے 25 ستمبر کو سپر4 مرحلے میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر بھارت کے خلاف فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں دونوں روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

سندھ کے 6 شہروں میں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ آج دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

گرین شرٹس میدان میں جیت کے عزم کے ساتھ اترنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ شائقین پرجوش انداز میں اپنی ٹیم کی فتح کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: سلمان علی آغا

وزیر کھیل سندھ نے بتایا کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں میچ دکھایا جائے گا۔

اسی طرح گھوٹکی کے علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد کے بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بھی بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔

میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی شائقین کرکٹ پاک–بھارت فائنل کا براہِ راست لطف اٹھا سکیں گے۔

بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم فائنل

دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟

نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ابھیشک شرما مکمل فٹ ہیں جبکہ تلک ورما کو بھی فائنل کے لیے کلئیرنس مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

مزید یہ کہ بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی یقینی بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ججز کٹہرے میں ملزم جیسا محسوس کرتے ہیں‘، جسٹس محسن اختر کیانی

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ