گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پوری قوم پرامید ہے کہ آج پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم پاکستانی ٹیم کو دعا ہی نہیں دوا بھی کرنی ہوگی، جو کھلاڑی نہیں کھیل سکتے ان کا متبادل لانا ہوگا، ہمارے پاس بہت سارے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے
گورنر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم انڈیا کےخلاف پریشر میں کھیلتی ہے، اگر بغیر کسی دباؤ کے کھیلے تو ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ میچ جیت سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں آج آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ 1984 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔
حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ٹکرائیں اور دونوں بار بھارت نے باآسانی کامیابی حاصل کی مگر کرکٹ سے زیادہ بحث کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے، سخت جملوں اور اشتعال انگیز اشاروں پر رہی۔ اس کشیدگی کی جڑ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور فوجی تنازعہ ہے۔