محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم آئی سی سی سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے، راشد لطیف

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد  صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔

راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے ٹرافی اور ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر کے کھیل کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی دوسرے کھیل میں یہ ایک ‘اوپن اینڈ شٹ کیس’ ہوتا اور ٹیم کے خلاف فوری طور پر معطلی کی کارروائی عمل میں آتی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی، وننگ ٹرافی دیے بغیر ہی تقریب ختم

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سمیت کلیدی عہدوں پر بھارتی عہدیداران موجود ہیں، اس لیے اس بات کے امکانات کم ہیں کہ بھارتی ٹیم کے خلاف کوئی سخت کارروائی ہو۔

راشد لطیف نے اسے کرکٹ کے لیے ایک بدنما دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر جینٹل مین گیم کی روح اور اصل اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ