مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کی فائنل تقریب اس وقت متنازعہ بن گئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم اختتامی تقریب میں ٹرافی کے بغیر گراؤنڈ سے رخصت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس رویے کو کھیل کے آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں اس کامیابی کو بھارتی فوجی کارروائی ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ دے دی۔

نریندر مودی نےانڈین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور۔ یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی رہا، انڈیا جیت گیا، ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔

بھارتی صارفین اس ٹوئٹ کے بعد مودی پر پھٹ پڑے اور کہا کہ آپریشن سندور میں ہمارے فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور یہ ٹوئٹ ان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ ایک بھارتی صارف نے کہا کہ کرکٹ کی جیت کو آپریشن سندور سے تشبیہ دینا، جہاں ہمارے فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، انتہائی غلط ہے۔

صارف نے مزید کہا کہ یہ فوجیوں کی عظیم قربانی کو ایک سیاسی نعرے تک محدود کرنا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مودی سے مطالبہ کیا کہ اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کیا جائے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد مجھے چیک کرنا پڑا کہ یہ اصل اکاؤنٹ ہے یا پیروڈی اکاؤنٹ۔

ویوان نامی صارف نے لکھا کہ اگر ہم ہار جاتے، تو کیا اس کا مطلب ہے کہ ہم آپریشن ہار گئے؟ مودی نے کتنی بے حس اور بے معنی بات ہے۔

جہاں ایک طرف بھارتی صارفین مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہیں پاکستانی صارفین نے بھی مودی کو آپریشن سندور میں ناکامی یاد دلائی۔

پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکھا کہ اگر جنگ ہی آپ کے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں آپ کی ذلت آمیز شکستوں کو محفوظ کر چکی ہے۔ کوئی کرکٹ میچ اس سچ کو بدل نہیں سکتا۔ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا صرف آپ کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے اور کھیل کی اصل روح کی توہین ہے۔

بلال غوری نے کہا کہ یہی تو مسئلہ ہے ،آپ جنگ کو کھیل سمجھتے ہیں اور کھیل کو جنگ کا میدان بنا دیتے ہیں۔ آپریشن سندور میں بھارت کو جتنی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کی خفت ایک کرکٹ میچ جیت کر نہیں مٹائی جاسکتی۔

عمران ریاض خان نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کرکٹ ٹیم اچھی ہے لیکن آپ کی فوج اچھی نہیں ہے۔

اذان اسلم نے مودی کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

نیپال کی کرکٹ ٹیم کا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو

ویڈیو

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست بند گلی میں؟

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مدھم ہوتی ریڈیو کی آواز

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ