ایشیا کپ جیتنے پر بی سی سی آئی نے بھارٹی کرکٹ ٹیم پر انعامات کی بارش کردی

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں گزشتہ شب بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ 9ویں بار ایشیا کپ جیت لیا۔ کامیابی کے فوراً بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے بڑی رقم کا کا اعلان کیا۔

بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘3 دھماکے، 0 جواب۔ ایشیا کپ چیمپئنز۔ پیغام پہنچ گیا۔ ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے لیے 21 کروڑ (بھارتی) روپے انعام۔’

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کا رویہ ہماری نہیں بلکہ کرکٹ کی توہین ہے، سلمان علی آغا

بھارت کی فتح میں نمایاں کردار نوجوان تلک ورما نے ادا کیا جنہوں نے 53 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب کو ممکن بنایا۔ بھارت نے 147 رنز کا تعاقب مشکلات کے باوجود پورا کیا۔ ورما نے شیوَم دوبے کے ساتھ 60 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ آخر میں رنکو سنگھ کے ساتھ مل کر فتح کا شاندار اختتام کیا۔

اس سے قبل کلدیپ یادیو کے شاندار اسپیل 30 رنز کے عوض 4 وکٹوں نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر دیا۔ پاکستان نے ایک وقت میں 113/1 کے اسکور کے بعد 146 رنز پر 19.1 اوورز میں ڈھیر ہو گیا۔ فخر زمان (46) اور صاحبزادہ فرحان (57) نے پاکستان کو شروعات میں مستحکم پوزیشن پر پہنچایا، مگر کلدیپ کے 17ویں اوور میں تین وکٹوں نے میچ کا رخ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم آئی سی سی سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے، راشد لطیف

میدان کے ساتھ ساتھ ماحول بھی خاصا کشیدہ رہا۔ جسپریت بمراہ نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی نقل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک اور میچ بغیر مصافحے کے ختم ہوا اور فاتح ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے