پنجاب: صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری

اجلاس میں پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی اسٹیٹس دیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی نے پنجاب کے 7 اضلاع قصور، راجنپور، ڈی جی خان، وہاڑی، حافظ آباد، مری اور سیالکوٹ میں 36 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ داخلہ میں خصوصی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے رولز کو مزید مؤثر اور قابل عمل بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور کرکٹ میچز کے انتظامات کے لیے پی سی بی سے کوآرڈی نیشن مزید بہتر بنائی جائے گی۔

اجلاس میں اعلیٰ پولیس و انتظامی افسران کے علاوہ راولپنڈی اور فیصل آباد کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ