وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں رواں مون سون اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں کلائیمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نقصانات کم کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ کابینہ اراکین نے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کی معاونت کے لیے تجاویز دیں۔

مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بلاول بھٹو

کابینہ نے سوشل میڈیا پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کے خلاف مہم کی حوصلہ شکنی قومی ذمہ داری ہے۔ کابینہ نے بنوں آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

مزید برآں، کابینہ نے مختلف رہنماؤں کے مرحوم رشتہ داروں کے لیے دعائے مغفرت کی اور قطر میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

وزیراعظم نے امیرِ قطر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور

اجلاس میں عوامی ریلیف کے طور پر وزارتِ پیٹرولیم کی سفارش پر گیس کنکشنز کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کہ آر ایل این جی پر صارفین کو ایل پی جی کے مقابلے میں 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔

کابینہ نے وزارتِ ریلوے کی سفارش پر پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی فزیبلٹی اسٹڈی فریم ورک معاہدے کی توثیق بھی کر دی، جسے علاقائی تجارت و رابطہ کاری کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی او آئی جی سی ٹی اور سی سی ایل سی کمیٹیوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم