کنٹینٹ ہٹانے کا معاملہ، بھارتی حکومت اور ایلون مسک کے درمیان قانونی کشمکش میں شدت آگئی

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور بھارتی حکومت کے درمیان کنٹینٹ ہٹانے کے معاملے پر قانونی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔

بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے متعارف کردہ نئے کنٹینٹ ریموول نظام کے خلاف ایکس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک میں کام کرنے والے ہر پلیٹ فارم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ مشروط ہے، اس لیے حکومت کے احکامات کے مطابق غیر قانونی یا متنازعہ مواد ہٹایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی

عدالت کے اس فیصلے پر ایکس نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا حکومتی میکانزم کسی قانونی بنیاد پر قائم نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بھارتی شہریوں کے بنیادی حقِ آزادی اظہار کو متاثر کرتا ہے۔

کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ وہ بھارتی قوانین کا احترام کرتی ہے لیکن اس بات سے اختلاف رکھتی ہے کہ چونکہ اس کی رجسٹریشن بھارت کے باہر ہے اس لیے اسے اس نظام پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں۔

یہ بھی پرھیں: لاکھوں ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم

وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا کہنا ہے کہ نیا نظام غیر قانونی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے اور آن لائن احتساب کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ حکومت نے 2023 سے انٹرنیٹ پر نگرانی کے اقدامات میں اضافہ کیا ہے، جس کے تحت کئی سرکاری اہلکار اب براہِ راست کمپنیوں کو ہٹانے کے احکامات دے سکتے ہیں۔

ایکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا تاکہ بھارت میں اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال