بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صحافی سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں غیر شائستہ الفاظ اور غیر مہذب و غیر اخلاقی رویے کو مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، وجہ کیا بنی؟
یہ ایوان اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ عمران احمد نیازی نے سینئر صحافی کے ساتھ غیر مہذب سلوک کا ارتکاب کیا، اس کے خلاف کارروائی کے لیے یہ اعوان اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کریں تاکہ سینیئر صحافی کے خلاف مزید سرودھی اور تضحیک آمیز رویے کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان حکومت کو ہدایت کرتا ہے کہ یہ معاملہ فوری طور پر ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کو بھیجا جائے تاکہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ میڈیا پرسنز کو بھی اس طرح کی کسی بھی غیر مناسب صورتحال کا شکار نہ ہونا پڑے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل حکام کو گالیاں دینے کے الزام پر عمران خان کے وکیل گرفتار
قرار دار میں کہا گیا ہے ایوان صحافی اعجاز احمد کے ساتھ نامناسب سلوک کی شدید مذمت کرتا ہے اور صحافیوں کی فورمز پر تضحیک کے لیے کارروائی کی ہدایت کرتا ہے۔
یہ بھی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حکومت کو ہدایت کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر افراد کو ٹارگٹ کرنے کے سلسلے میں ٹرینڈز کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
قرارداد کثریت رائے سے منظور کرلی گئی۔