بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان نے ورلڈ کرکٹ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کے مظاہرے پر ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس بات کا ‘بہت قوی امکان’ ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو ہم بھی بھارت میں ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ستمبر میں پاکستان میں’ ایشیا کپ‘ ہونے جا رہا ہے جس کے لیے بھارت نے تاحال پاکستان آنے کی حامی نہیں بھری ہے اور اس پر بھارت ہٹ دھرمی کررہا ہے۔

نجم سیھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان سنہ 2008 کے بعد پہلی بار ایشیا کپ  کی میزبانی کرنے والا ہے لیکن بھارت بار بار سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیتا ہے۔ پی سی بی بھارت کو’ہائبرڈ’ معاہدے کی بھی پیشکش کر چکا ہے ار معاہدے کے تحت پاکستان متحدہ عرب امارات میں بھی کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان کو اب تک اس پیشکش کا کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ہے اور بھارت چاہتا ہے کہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر ہو اور وہ تمام میچز غیر جانبدار مقام پر چاہتا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سنہ 2008 کے بعد سے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں دہشت گردی کے حوالے سے بہتری آ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2009 میں سری لنکا پرحملہ ہوا لیکن اس کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ پوری طرح واپس آ چکا ہے اور یہاں اب سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے آمادہ نہیں ہوتا توپھر پاکستان کو بھی اکتوبر و نومبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا مجبوراً بائیکاٹ کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے