آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بڑی حد تک ناکام رہی۔ ریاست کے تینوں ڈویژنز میں کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلے رہے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال معمول پر رہی۔

مزید پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

میرپور ڈویژن میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق رہے جبکہ پونچھ اور مظفرآباد ڈویژنز میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو نظرانداز کیا۔ تاہم مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ سے مسلم کانفرنس کے کارکن محمد صدیق ولد محمد سلیمان جاں بحق اور متعدد شہریوں و پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا۔

دوسری جانب پونچھ ڈویژن کے حاجرا بٹل سیکٹر میں بزرگ شہری محمد صدیق کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کے باعث ایمبولنس بروقت اسپتال نہ پہنچ سکی اور مریض دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر ہڑتال: عوام ایکشن کمیٹی کے خلاف میدان میں آگئی

شہری حلقوں نے مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر حملے، فائرنگ اور ایمبولنس روکنے جیسے واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل اور سکون کا مظاہرہ کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال مزید بگڑنے نہ پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ