’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل کیے گئے اسپنر آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز سے وابستہ آصف آفریدی کی عمر 38 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل کا ٹاس فکس تھا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آصف آفریدی کون ہے؟ اگر وہی لیفٹ آرم اسپنر ہے تو اُس کی کارکردگی تو واجبی سی ہے، 60 فرسٹ کلاس میچز میں صرف 83 وکٹیں اور عمر 38 سال؟ تو یہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کا حقدار ہی نہیں ہے۔

شعیب مقصود نے کہا کہ 35 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر کرنے سے لے کر 38، 39 سال کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے تک، کیا شاندار کرکٹ سسٹم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ کوئی ویژن ہے، بس دھکا اسٹارٹ۔

بسمہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ ذرا ہماری کرکٹ کی حالت تو دیکھیں۔ 40 سالہ آصف آفریدی کو (یقیناً کوٹے کی بنیاد پر) ٹیم میں جگہ دی جا رہی ہے، جبکہ اُن نوجوان کھلاڑیوں کو باہر کر دیا گیا ہے جنہیں سپورٹ اور ترقی کی ضرورت تھی۔ اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی فارمیٹس کو بھی مکس کر دیا ہے ایک فارمیٹ کے لیے کھلاڑی چُنے جا رہے ہیں اور دوسرے سے نکالے جا رہے ہیں۔

حسنین ضیاء نے کہا کہ پی سی بی کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے حسیب اللہ کو منتخب نہیں کیا، جس کا فرسٹ کلاس ایوریج 38 اور لسٹ اے ایوریج 51 ہے۔ اگر 39 سالہ آصف آفریدی اور 34 کے ایوریج والا روحیل نذیر پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں، تو پھر حسیب اللہ کیوں نہیں؟ کیا صرف اس لیے کہ وہ ایک مخصوص صوبے سے تعلق رکھتا ہے؟

محمد اعظم کہتے ہیں 39 سالہ آصف آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ 22 سالہ نوجوان مہران ممتاز کو بغیر کوئی موقع دیے ڈراپ کر دیا گیا حالانکہ وہ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرحان غنی کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا، تفتیشی افسر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، فیصلہ جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

مصطفی عامر قتل کیس میں فرد جرم کب عائد کی جائے گی؟

بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟

برطانیہ میں کووڈ کی نئی قسم ’اسٹریٹس‘ کا خطرناک پھیلاؤ

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ