ورلڈ کپ جیتنے والے سابق بھارتی کرکٹر سید کرمانی نے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان م یں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے اور موجودہ دور کی کرکٹ ان کے لیے بالکل مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کھیل اور سیاست پر جب اُن کے دوستوں نے تبصرہ کیا تو انہیں شرمندگی محسوس ہوئی۔
کرمانی نے ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں کے اشتعال انگیز رویے اور اشاروں پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس طرح سے آج کل کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، اس میں کسی قسم کی شائستگی باقی نہیں رہی۔ میدان میں بہت ہی بدتمیز اور مغرورانہ حرکات دیکھی جا رہی ہیں۔ مجھے دنیا بھر سے پیغامات آ رہے ہیں۔ ‘بھارتی ٹیم نے یہ کیا کیا؟ میدان میں کیا سیاست چل رہی ہے؟’ ایسے تبصرے سن کر مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔
"In our time, cricketers had such wonderful camaraderie. Pakistan came to India, we went to Pakistan. What hospitality, love, affection. The behavior of current Indian players is shameful."
– Syed Kirmani, Legendary Ex-India wicket Keeper pic.twitter.com/BpIp8KmQbU
— Rahul Shivshankar (@RShivshankar) September 30, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کے کرکٹرز کو کیا ہو گیا ہے؟ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہ قابلِ نفرت تھا۔ تم لوگ شریفانہ طریقے سے کھیلتے تھے لیکن آج کل کے کرکٹرز کو کیا ہو گیا ہے۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو مجھے بھیجے گئے۔ یہ میرے لیے بہت افسوسناک ہے کہ کھیلوں کے میدان، خاص طور پر کرکٹ میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل نہیں ہونا چاہیے۔ سیاست کو پیچھے چھوڑ دو۔ جو کچھ کھیل کے میدان سے باہر ہو رہا ہے اسے وہیں رہنے دو۔ اسے اپنی جیت، اپنی کمائی، یا اس عظیم کھیل سے جو کچھ بھی حاصل ہو رہا ہے اس سے نہ جوڑو۔ اسے سیاسی مقاصد کے لیے وقف نہ کرو۔ ہمارے زمانے میں کھلاڑیوں کے درمیان بہت اچھی دوستی ہوا کرتی تھی۔ پاکستانی کھلاڑی بھارت آتے تھے، ہم پاکستان جاتے تھے۔ کیا مہمان نوازی، کیا محبت، کیا شفقت تھی۔