بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو بتایا کہ میں ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کل عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں بولی ہیں کہ میں ایم آئی(ملٹری انٹیلیجنس )سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور میں میں پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔ علیمہ خان pic.twitter.com/t4Onl01ICT
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) September 30, 2025
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک لمبے عرصے بعد گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔
عمران خان خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات کے ایک روز بعد خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے، جن میں عاقب اللہ اور فیصل ترکئی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات میں ان دو وزرا کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔