وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
پیٹرول چار روپے چار پیسے اور ڈیزل چار روپے سات پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا pic.twitter.com/VgO5sSri6A— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) September 30, 2025
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے بڑھائی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 276 روپے 81 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔