پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کردیا ہے، جبکہ حافظ فرحت عباس کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف اعلامیہ
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، جناب عمران احمد خان نیازی کی ہدایت پر درج ذیل تقرریوں کا اعلان کیا جاتا ہے.
– معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا۔
– حافظ فرحت عباس کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا۔یہ تقرریاں… pic.twitter.com/poclPlpukU
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) September 30, 2025
یہ فیصلہ سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا، جو 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہونے کے باعث عہدے سے فارغ ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہاکہ احمد خان بچھر اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس پر اب پارٹی نے نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔














