امریکی سینیٹ نے فنڈنگ بل مسترد کر دیا،  7 لاکھ سے زائد نوکریاں خطرے میں پڑ گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں تقریباً 7 سال بعد پہلی بار وفاقی حکومت کے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سینیٹ میں ہنگامی فنڈنگ بل منظور نہ ہوسکا جس کے باعث وفاقی ادارے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین

ریپبلکنز کی جانب سے پیش کیا گیا یہ بل 60 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور صرف 55 ووٹ مل سکے۔

ڈیموکریٹس نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے صحت کے منصوبوں کے لیے سبسڈی بڑھانے اور مقامی پروگراموں پر کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج رات تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وفاقی حکومت باضابطہ طور پر شٹ ڈاؤن میں چلی جائے گی۔

اس دوران ضروری ادارے جیسے فوج، ہسپتال، ڈاک سروس اور بارڈر سیکیورٹی کام کرتے رہیں گے لیکن تنخواہیں رُک سکتی ہیں۔ غیر ضروری محکموں کے تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ملازمین یا تو عارضی طور پر فارغ کر دیے جائیں گے یا کام روک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی معیشت کہاں کھڑی ہے، کیا ایلون مسک 2 ٹریلین ڈالر کی بچت کا وعدہ پورا کر سکیں گے؟

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی دھمکی دی۔

ان کا کہنا تھا ہم بہت سے لوگوں کو فارغ کرنے پر مجبور ہوں گے، اور وہ ڈیموکریٹس ہی ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق اگر شٹ ڈاؤن طویل ہوا تو معیشت پر بھی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ 2019 کے آخری شٹ ڈاؤن سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

سینیٹ ریپبلکن رہنما جان تھون کا کہنا ہے کہ قانون ساز دوبارہ کوشش کرسکتے ہیں، لیکن فوری حل نکلنے کے امکانات کم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پوپ لیو کی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید، تارکین وطن سے سلوک کو غیرانسانی قرار دیدیا

ایشیا کپ کی سیاست ویمنز ورلڈ کپ میں بھی، کیا بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گی؟

کوئٹہ: غزہ بند اغبرگ میں کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

موٹرویز پر سالانہ کتنا ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور کونسی گاڑیاں مستثنیٰ ہیں؟

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز ملیر کے قریب تھا

ویڈیو

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

جرمنی کا پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام: اس تربیتی پروگرام کے دوران کتنا وظیفہ ملتا ہے؟

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات