فلسطینیوں کو شامل کیے بغیر امن ناممکن‘، جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی’

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

جماعت اسلامی  کے امیرحافظ  نعیم الرحمان نے  حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیے گا بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ابراہیم اکارڈ کی جانب پیشقدمی ہماری ریڈلائن ہے جسے کراس کیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم کے غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے امید لگانے والے جان لیں کہ یہ جھوٹ اور فراڈ ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے جو معاہدہ کیا جائے گا وہ ناپائیدارہوگا کیونکہ فلسطینی ہی اس معاملے کے اصل فریق ہیں، جنہیں شامل کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ حکمران امریکی غلام تو رہے ہیں لیکن عجب معاملہ ہے کہ اپوزیشن بھی اسرائیل کی مذمت نہیں کررہی۔

’کروڑوں ووٹ لینے والی اپوزیشن اسرائیل کی دہشتگردی کی مذمت اس لیے نہیں کر رہی کہ انہیں ٹرمپ سے اقتدار میں واپس آنے کی امید ہے۔‘

مزید پڑھیں: اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی قیادت حماس کے ردعمل کا انتظار کررہی ہے۔ ’وہ جو فیصلہ کریں گے، ہم اس کے ساتھ ہوں گے اور پوری دنیا میں ظالموں کو بے نقاب کریں گے۔‘

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 4 اکتوبر کو لاہور، 5 کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے قوم سے اپیل کی کہ مظلوم  فلسطینوں کی حمایت میں ہونےوالے ان ملین مارچ میں شرکت کرکے حکومت اور اپوزیشن کو بتادیں کہ ہمیں امریکی غلامی منظور نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟