قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے ملاقات کی۔
قائم مقام صدر نے ملک میں اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی اور مکالمہ ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے جمہوری اداروں کا استحکام اور جامع ترقی لازم ہے۔
قائم مقام صدر نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد اور بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ اقدامات کرنے چاہییں۔