’فائبر آپٹک کیبلز کی مرمت ہورہی تھی‘، افغانستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں دو روز کی معطلی کے بعد انٹرنیٹ اور دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز دوبارہ فعال کردی گئی ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے تمام بڑے نیٹ ورکس نے اپنی سروسز بحال کردی ہیں، جن میں انٹرنیٹ اور رابطے کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ رابطے 14 فیصد تک محدود

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کا نظام معطل رہا، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی قسم کی سرکاری پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان کے مطابق تکنیکی ماہرین اس وقت فائبر آپٹک نیٹ ورک کی مرمت میں مصروف ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود فائبر آپٹک کیبلز کافی پرانی اور خستہ ہو چکی تھیں، جنہیں اب بحال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ کی اس بندش کے باعث افغانستان کے اندر اور بیرون دنیا سے رابطے شدید متاثر ہوئے۔ نہ صرف عام صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا بلکہ بینکنگ سسٹمز، آن لائن تعلیم اور دیگر اہم ڈیجیٹل خدمات بھی معطل ہو گئیں۔

مزید برآں کابل کا مرکزی ہوائی اڈہ بھی مکمل طور پر بند رہا، اور اطلاعات کے مطابق جمعرات سے قبل کسی قسم کی پروازیں بحال ہونے کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند

ادھر انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ کی دستیابی معمول کے مقابلے میں صرف 14 فیصد تک رہ گئی تھی، جو ایک سوچے سمجھے طریقے سے انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ