سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی دنیا کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی نئی آڈیو اور ویڈیو تخلیق کرنے والی ٹیکنالوجی ’سورا 2 متعارف کرا دی جو حقیقت سے قریب تر مناظر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا

کمپنی کے مطابق، سورا (Sora 2) صرف ویڈیو کو فزکس کے اصولوں کے مطابق بناتا ہے بلکہ اس کے ساتھ جڑی ایک نئی سوشل میڈیا ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین ٹک ٹاک کی طرز پر  اے آئی ویڈیوز دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ سورا 2 کا ماڈل ان ویڈیوز میں زیادہ حقیقت پسندی لاتا ہے جہاں اشیا اور حرکات کو فطری انداز میں دکھایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر باسکٹ بال کی گیند دیوار سے ٹکرا کر واپس آتی ہے بجائے اس کے کہ اچانک ہُوپ (جس جالی لگے رِنگ میں گیند پھینکی جاتی ہے) میں ظاہر ہو جائے۔ ڈیمو ویڈیوز میں بیچ والی بال، اسکیٹ بورڈنگ اور غوطہ خوری جیسے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ایپ میں ایک نیا فیچر ’کیمیو‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز میں خود کو شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے صرف ایک بار ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ سے شناختی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صارفین یہ اجازت بھی دے سکتے ہیں کہ ان کے دوست ان کی شکل و آواز کو ملٹی پرسن ویڈیوز میں استعمال کریں۔

فی الحال یہ ایپ امریکا اور کینیڈا میں صرف  آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور صرف دعوت نامے پر چل رہی ہے تاہم جلد دیگر علاقوں میں توسیع کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔چیٹ جی پی ٹی پرو صارفین سورا 2 ماڈل کی ابتدائی خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ’اسٹڈی موڈ‘ متعارف کرا دیا

سورا ایپ میں ایک الگورتھم پر مبنی فیڈ بھی دی گئی ہے جہاں ویڈیوز انسٹاگرام ریلز یا ٹک ٹاک کی طرح دکھائی جاتی ہیں۔ ویڈیوز کی ذاتی نوعیت کی تجاویز کے لیے صارف کی سرگرمی، مقام، چیٹ جی پی ٹی کی ہسٹری اور دیگر عوامل کا استعمال کیا جاتا ہے جسے صارف کسی بھی وقت بند کر سکتا ہے۔

ایپ میں پیرنٹل کنٹرولز بھی دیے گئے ہیں جن کی مدد سے والدین ویڈیوز کی ذاتی نوعیت، میسجنگ اور اسکرولنگ پر پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

کیا یہ سہولت مفت ہے؟

ایپ کی ابتدائی ریلیز مفت ہے تاہم مستقبل میں ویڈیو جنریشن کی کچھ سہولیات پر ادائیگی کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایپل کی چیٹ جی پی ٹی طرز کی ایپ متعارف، نیکسٹ جنریشن ’سری‘ لانچ کرنے کی تیاری

ماہرین نے البتہ خبردار کیا ہے کہ کیمیو جیسا فیچر غلط استعمال کے خدشات بھی بڑھا سکتا ہے خاص طور پر بغیر اجازت کے افراد کی شکل و آواز پر مبنی جعلی یا گمراہ کن اے آئی ویڈیوز بنانے کے امکانات پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟