ہیلمٹ نہ پہننے پر امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کے خلاف کارروائی کا امکان

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اور سینیئر اداکار امیتابھ بچن ممبئی کے ٹریفک جام میں پھنس جانے کے باعث کام پر وقت پر پہنچنے کے لیے بائیک پر سواری کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

بگ بی نے اپنی بائیک پر سواری کرتے ہوئے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا سواری کے لیے آپ کا شکریہ دوست! آپ کو نہیں جانتا۔ لیکن آپ نے مجھے کام کے مقام پر بر وقت پہنچایا۔ تیزی سے اور ناقابل حل ٹریفک جام سے بچاتے ہوئے۔ شکریہ، کیپ پہنے ہوئے، شورٹس اور پیلی ٹی شرٹ کے مالک۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

انسٹا گرام پر تصویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے انہیں ہیلمٹ نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھاکہ اتنی دیر تک اس کی بائیک پر بیٹھے رہےفوٹو بھی کلک ہو گئی اور آپ نے شکریہ ادا کرنے کے لیے نام تک نہیں پوچھا۔ پیلے رنگ کی ٹی شرٹ، شارٹس اور نجانے کیا لکھ دیا۔ آپ رہنے ہی دیتے، پوسٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ عام انسان ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں شاید ہی اس آدمی نے یہ بات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہو گی اس نے تو بس مدد کر دی۔

ایک اور صارف نے ان کے شکریہ کے انداز کی مخالفت کرتے ہوئے لکھاکہ سر آپ کو اس کا نام پوچھنا چاہیے تھا یہ کیا پیلے رنگ کی ٹی شرٹ کا مالک کہہ کر کون شکریہ ادا کرتا ہے۔

اسی طرح دیگر صارفین نے امیتابھ بچن سے ہیلمٹ کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ہیلمٹ کہاں ہے؟

جبکہ ایک صارف نے انہیں ہیلمٹ استعمال کرنےکا مشورہ دیتے ہوئے لکھا؛ سر پلیز ہیلمٹ استعمال کریں۔

دوسری جانب انوشکا شرما کو بھی موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ کے سواری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پردونوں اداکاروں کی ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل سواری کی تصویریں شیئر ہونے کے بعد صارفین نےممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا تا کہ انہیں بھی اس کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔

ممبئی پولیس نےایک ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسے ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp