اُتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ایک جوڑے نے چند لمحوں میں 6 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا۔ دکان کے عملے کو اس بات کا اندازہ تک نہیں ہوا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جوڑا دکان میں سونے کے ہار دیکھ رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں عورت نے ایک ہار اپنے گود میں رکھا اور دوسرا ہار اپنی ساڑی کے اندر چھپا دیا۔
عملے نے ہار کی غیر موجودگی کا تب پتہ چلایا جب دکان کی معمول کی انوینٹری کی گئی۔
عورت نے مزید ہار دیکھتے ہوئے چوری شدہ زیور کو اپنی بانہوں کے نیچے چھپایا اور دونوں آخرکار دکان سے چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں چوری کی واردات، معروف کامیڈین کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری
سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے اور دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری اطلاع دیں۔