دولت کمانے کی دوڑ، ایلون مسک نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی ذاتی دولت 500 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ فوربز کی ارب پتیوں کی تازہ ترین فہرست کے مطابق، بدھ کی شام 4:15 بجے (مقامی وقت) تک مسک کی مجموعی دولت 500.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں حالیہ اضافے کے باعث ہوا ہے، جو رواں سال اب تک 14 فیصد سے زائد بڑھ چکے ہیں۔ بدھ کے روز کمپنی کے شیئرز میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسک کے اثاثوں میں 6 ارب ڈالر کا مزید اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنی xAI کی مالیت جولائی میں 75 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی، جبکہ رپورٹوں کے مطابق کمپنی مستقبل میں 200 ارب ڈالر مالیت کے ہدف تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہے، اگرچہ مسک نے واضح کیا ہے کہ اس وقت سرمایہ جمع نہیں کیا جا رہا۔

فوربز کی فہرست میں اوریکل کے بانی لیری ایلیسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کی مجموعی دولت 350.7 ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ ماہ ایلیسن نے مختصر وقت کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا، جو ان کی کمپنی کے حصص کی قدر میں نمایاں اضافے کے باعث ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

ایلون مسک، جو 2021 میں پہلی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص بنے تھے، تقریباً 300 دنوں تک عالمی درجہ بندی میں سرفہرست رہے ہیں۔ وہ اس دوران مختصر مدت کے لیے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور فرانسیسی کاروباری شخصیت برنارڈ آرنولٹ سے پیچھے بھی چلے گئے تھے، تاہم بعد ازاں دوبارہ اول پوزیشن حاصل کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت